Mangral - meaning of the word Mangral - منگرال کے معنی
منگرال قرون قیاس لفظ منگرال دو الفاظ کا مجموعہ لگتا ہے منگر اور ال۔ منگر سنسکرت زبان کا لفظ ہے جبکہ آل عربی زبان میں اولاد کو کہتے ہیں۔ منگر کے لفظی معنی "شجر" کے ہیں ایسا سایہ دار درخت جو جسامت میں بڑا بھی ہو اور لمبی عمر والا بھی۔ یہاں اس بات پر اعتراض بہرصورت موجود ہے کہ سنسکرت اور عربی کا جڑاو اس وقت ہو چکا تھا جب یہ لفظ معرض وجود میں آیا۔ ہمارے محققین کی رائے میں اس کے چانس ۴۰ فیصد ہیں کیونکہ برصغیر میں عربوں کا تسلط ساتویں صدی عیسوی میں شرو ع ہو چکا تھا۔ اس بنا پر یہ ممکن ہے کہ دونوں الفاظ کے امتزاج سے لفظ منگرال راجپوت نے وجود پکڑا ہو۔ ہمارے محققین راجہ صداقت حسین، راجہ عطا الرحمان، علی رضا اور دیگر صاحبان کی رائے کے مطابق جد امجد منگرال راجپوتوں کا نام منگرپال تھا اور یہ قبیلہ شاید اسی بنا پر منگرپال کہلاتا ہو جو زمانے کے گزرنے کے ساتھ ساتھ لفظ منگرپال سے اختصار اختیار کر کے منگرال لکھا اور پڑھا جانے لگا۔ یہ رائے مضبوط لگتی ہے کہ منگرپال کا اختصار منگرال ہو۔ منگر کا مطلب شجر یا درخت کے ہیں جب کہ پال خاندان برصغیر کا مشہور زمانہ ہندوحکمران خاندان تھا لیکن...