Posts

Showing posts with the label Ijaz nabi

Hast-o-Bood Part-47

Image
باب نہم میاں محمد اعظم کے فرزند میاں رسول بخش اور ان کے ورثاء رائے عبدالحکیم کے دوسرے صاحبزادے میاں محمد اعظم تھے۔۔ جن کی نسبت مکمل کوائف باب ششم میں مذکور ہیں۔ اُنکے ہر دو پسران میاں رسول بخش اور میاں نور خان کے بارہ میں سیر حاصل تذکرہ ہو چکا ہے۔ اب ہم میاں رسول بخش کے کے ورثاء کے بارہ میں حقائق کی نقاب کشائی کریں گے۔ میاں رسول بخش نے یکے بعد دیگرے دو شادیاں کیں۔ ان کی پہلی زوجہ سے صرف ایک فرزند میاں  امیر بخش پیدا ہوئے اور ان کے چند سال بعد اُن کا انتقال ہو گیا۔ چنانچہ انہوں نے دوسری شادی کی۔ جس سے ان کے ہاں تین فرزند میاں وزیر بخش، میاں مراد علی، میاں حسین بخش اور ایک دختر تولد ہوئے۔ میاں امیر بخش نے دو شادیاں کیں۔ انکی پہلی زوجہ سے میاں فیروز دین پیدا ہوئے۔ جبکہ انکی دوسری زوجہ سے صرف ایک دختر تھی جو ابھی تک ضعیف العمری میں زندہ موجود ہیں۔ میاں فیروز دین نے اپنی عملی زندگی کا آغاز بطورپٹواری کیا۔ انکی شادی میاں نظام دین کی دختر سے ہوئی جن سے ان کے واحد پسر میاں ظہورالدین سال ۱۸۷۹ء میں پیدا ہوئے ۔میاں ظہورالدین اپنے والدین کے اکلوتے پسر ہونے کی بنا پر بہت ہی لاڈلے تھے۔ انہوں نے مڈل

Hast-o-Bood Part-46

Image
 باب ہشتم میاں کمال دین کے فرزند میاں عبدالوہاب اور اُن کے ورثاء میاں محمدالدین کے سب سے بڑے صاحبزادے میاں محمد نواز مورخہ 7 دسمبر 1899ء کو گجرات میں پیدا ھوئے۔ انہوں نے بھی اپنے والد کی طرح میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ عملی زندگی کا آغاز دفتر ڈپٹی کمیشنر گجرات میں بطور محرر جوڈیشیل کیا۔ اپنی گرم مزاجی اور اُفتاد طبیعت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ملازمتِ سرکار سے استعفی دے دیا اور جوان سال میں ہی وکلاء کی منشی گیری اختیار کر لی۔ اِس میں وہ غایت درجہ کامیاب رہے، یہ کام انہوں نے کم و بیش 50 سال تک کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ انجمن منشیان وکلاء گجرات کے صدر منتخب ھوگئے اور اسی حیثیت میں سال 1947 تک رہے۔ تاآنکہ بوجہ کبیر سنی منشی گیری کو خیرآباد کہا۔ باوجود پیرانہ سالی میاں محمد نواز اہل خانہ کے دکھ سُکھ میں رضاکارانہ شامل ھوتے رہے۔ وہ صآف گوہ اور بیباتک قسم کے فرد تھے۔ انہوں نے دو شادیاں کیں لیکن تاحال کسی زوجہ سے انکی اولاد نرینہ نہیں ہے۔ آج کل وہ انجمن امامیہ گجرات کے مشیر اعلیٰ ہیں۔  میاں محمدالدین کے فرزند ثانی میاں محمد ریاض تھے۔ جو 28 ستمبر 1904ء کو پیدا ھوئے۔ میٹرک پاس کرنے کے بعد وہ فوج میں

Hast-o-Bood Part-45

  باب ہفتم گجرات میں راجپوت منگرال کی آمد و سکونت میاں نوروں خان نہایت وجیہہ، تنومند، بارعب، صاحب کردار اور انتظامی امور میں ماہر ھونے کے علاوہ مانے ھوئے شہسوار بھی تھے۔ انہوں نے کمال خود داری اور وقار سے ملامت سرکار سرانجاب دی اور اپنے کنبہ کی احسن طریقہ سے پرورش اور کفالت کے بعد راہی ملک عدم ھوئے۔ وہ دین دار بزرگ تھے اور اُن کی اولاد میں سے اُن کے پسر اکبر میاں الہی بخش ملازمتِ سرکار کے ساتھ ساتھ دینی مشاغل میں انتہائی تندہی سے مصروف رہے جن کا مفصل احوال اپنی جگہ پر آئے گا۔ میاں رسول بخش بھِی حُسنِ سیرت، مروت، رواداری، شجاعت اور انتظامی استعداد میں اپنی نظیر نہیں رکھتے تھے۔ ہر دو برادران نے اپنے نامور والد میاں محمد اعظم کی اعلی اقدار کو قائم رکھا اور اپنے فرزندان اور ورثاء کے لیے وہ اعلیٰ نقوش چھوڑے جو واضع لائحہ عمل کے تعین میں کسی دور میں بھِی راہنما اصولوں کے طور پر اختیار کرنے سے کامیاب زندگی کے امین ثابت ھو سکتے تھے۔ خدا رحمت کُند ایں عاشقانِ پاک طینت را ایک انگریز مفکر نے اس سلسلہ میں کیا ہی خوب کہا ہے  ترجمعہ : ہمیں اپنے عظیم لوگوں کے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ باب ہشتم میاں کمال

Hast-o-Bood Part-44

Image
 باب ہفتم گجرات میں راجپوت منگرال کی آمد و سکونت انگریزوں کی آئے دن کی ریشہ دانیوں اور سکھ دربار میں غیر یقینی حالات کے پیش نظر میاں نور خان سال 1845 کے دوران ہی گجرات چلے آئے تھے۔ علاوہ آمدنی اراضِی جاگیر، سکھ دربار سے مبلغ 50 روپے ماہانہ پنشن سے وہ اپنی اور اہل خاندان کی پرورش کرتے رہے اور دن گزارتے رہے۔  میاں رسول بخش بھِی اپنے لڑکوں اور اہل خاندان کے ہمراہ گزربسر کرتے رہے اور اسی طرح کنبہ کے سب افراد محلہ چابکسواراں میں مقیم ایک دوسرے کے دُکھ سُکھ کے ساجھی بن کر وقت گزارتے رہے تاآنکہ میاں رسول بخش کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے اپنے پیچھے دو ازدواج سے ذکور میں سے چار فرزند میاں امیر بخش، میاں وزیر بخش، میاں مراد علی اور میاں حسین بخش اور اناث سے واحد دختر جس کی شادی میاں نبی بخش سے ھو چکی تھی چھوڑے۔ میاں نورو خان بھی اپنے بھائی کے کچھ عرصہ بعد 29 اکتوبر 1877 کو راہی ملک عدم ہوئے۔ اُن کی جاگیر واقع موضع بانٹھ سِکھ عملداری کے بعد سرکارِ انگشیہ کی طرف سے بھِی بروئے فرمان چیف کمیشنر پنجاب مجریہ مورخہ 15 اگست 1855 اُن کی زندگی میں ہی واگزار رکھِی گئی تھی۔ اب اُن کی وفات پر ڈپٹی کمیشنر گجرات

Hast-o-Bood Part-43

Image
باب ہفتم گجرات میں راجپوت منگرال کی آمد و سکونت Add caption  اِس فرمان کو مہر سپہ سالار گلاب سنگھ اور مُہر ہارنسی نصاری اور مہاراجہ کی گورکھ مکھی مُہر کے ساتھ جاری کیا گیا۔ اِس حکمنامہ کے ایک سال بعد ایک فرمان 22 بھادوں 1889 بکرمی سال 1843ء میں جاری کیا گیا جس میں صراحت کی گئِی کہ شاہزادہِ عالمیں کی طرف سے موضع بانٹھ میں جو چار معہ اراضی 80 بیگھہ بطور بخشیش اور 20 بیگھہ اراضِی بطریق انعام عطا کی گئی ہے اُس میں سے فصل ربیع 1889بکرمی سے جو آمدنی ھو اُسے فصل بہ فصل اور سال با سال میاں صاحب مذکورہ اپنے تصرف اور احتیاج میں لا سکیں گے۔ اِس فرمان شاہی کا اجراء بھِی مُہر سپہ سالار گلاب سنگھ ڈوگرہ مُہر کنہیا لعل تعلقہ دار، مُہر ہارلن نصاری اور مُہر بحروف ہندی سے کیا گیا۔  بعد 13 مگھر 1890 بکرمی سال 1844ء کو ایک حکمنامہ کی رو سے، جو کارپروازانِ لالہ کنہیا لال، مصر رام کشن، دیوی سہائے، رام سنگھ و محکہ سورا سنگھ کے نام جاری کیا گیا، تحریر ھوا جو کہ ایک کنواں واقع موضع سانٹھ تعلقہ گجرات قدیم ایام سے بوجہ مصاحبت نور محمد چابک سوار کو ملا اور شہزادہ بلند اقبال کنور کھڑک سنگھ جی نے اُسے واگذار رکھا او

Hast-o-Bood Part-42

Image
باب ہفتم گجرات میں راجپوت منگرال کی آمد و سکونت  اپنے منصب کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ وہ خدمتِ خلق کے کاموں میں لگے رہتے۔ اُن کے خلوص اور کردار کی بلندی سے حکومت اور عوام یکساں متاثر تھے۔ اُن کی معاملہ فہمی اور حکومت کا اُن پر اعتماد علم اُس حکمنامہ سے بخوبی ھو سکتا ہے جو سردار گلاب سنگھ ڈوگرہ سپہ سالار نے اُن کے نام 13 اسوج 1888 بکرمی کو جاری کیا اور جس میں اُن سے اُن کے زیر قبضہ قلعہ گجرات میں بارود کے وزن اور مقدار کی دریافت کی گئی تھی۔ نیز ان میں سے بے کار اور کار آمد بارود کے بارہ میں تخمینہ اور جس مقدار میں جدید بارود قلعہ میں رکھا جانا ضروری تھا کی نسبت استفسار کیا گیا۔ میاں رسول بخش کو قلعہ گجرات سے ملحق چند مکانات بھِی مہاراجہ کے ایما اور حکم سے دیئے گئے جہاں وہ اور اُن کے دیگر افراد کنبہ مقیم تھے۔ یوں وہ مستقلاً اپنے اصل مقام ہجرت میں واپس پہنچ گئے۔ میاں محمد اعظم کے چھوٹے فرزند میاں نورو خان اسی دوران میں مہاراجہ کی گھوڑ سواری کے شوق کے پیش نظر اپنے لیے ایک مختلف میدانِ کارکردگی انتخاب کر چکے تھے۔ انہوں نے لاھور کے مشہور چابکسوار خاندان کے بزرگوں سے شرفِ تلمذ اختیار کرتے ھوئے

Hast-o-Bood Part-41

Image
باب ہفتم گجرات میں راجپوت منگرال کی آمد و سکونت رائے عبدالحکیم کی گجرات میں آمد کے وقت اُن کے ہر سہ فرزندان میاں کمال دین، میاں محمد اعظم اور میاں محمد مقصود معہ دیگر اہل کنبہ نقل مکانی کرتے ھوئے اُن کے ہمراہ آئے۔ ظاہر ہے اس قدر طویل سفر کِسی معتد بہ رختِ سفر کے ساتھ ممکن نہیں تھا۔ اُس زمانہ میں باربرداری اور بہ سہولت آنے جانے کے ذرائع بھِی مفقود تھے۔ پھر ہر طرف طوائف الملوکی کا دورہ دورہ تھا۔ اس لیَے پہاڑی راستہ کی کلفتیں اور بیگانہ سرزمین میں منزل بہ منزل قیام کی ناخوشگواری ایک حساس دِل رکھنے والے کو اِس مصیبت زدہ مہاجر کنبہ کے احوال کو سمجھنے کے لیے کسی منظر کشی کی طالب نہیں ھو گی۔ ریاست کی حدود سے نکل کر براستہ بھمبھر پیدل سفر سے افتاں و خیزاں یہ مختصر سا قافلہ سرزمین پنجاب کے سرحدی ضلع گجرات کی تحصیل گجرات کے صدر مقام تک پہنچا اور اولاً شہر کے مضافات میں فروش ھوا۔ یہاں نسبتاً سکون تھا کیونکہ سکھوں کے مستقل قبضہ اور عملداری کے باعث یہاں کا انتظام و انصرام ریاست کے ہنگامہ خیز زندگی سے ہزار درجہ بہتر تھا۔ محنت مزدوری اور روز ی کمانے کے بیسیوں زرائع میسر تھے۔ پھر محنت کے خوگر افراد کے