Hast-o-Bood Part-24
باب چہارم ریاست جموں کشمیر کا تاریخی پس منظر اور مختصر جائزہ درگاہ حضرت بَل خواجہ صاھب سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے ھوئے لاھور پہنچتے ہی بیمار پڑ گئے۔ سرکاری گماشتے بھی جلد ہی لاھور پہنچ گئے اور خواجہ نورالدین ایشہ بری کو معہ حبشی غلام اور موئے مبارک ساتھ لیکر شہنشاہ ہند کی خدمت میں دہلی پہنچ گئَے۔ خواجہ صاحب اس صدمہ کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ شہنشاہ محی الدین اورنگزیب نے انتہائی شوق اور عقیدت و احترام سے موئے مبارک کی زیارت کی اور حکم دیا کہ اس نایاب عطیہ الہی کو بصد احترام خواجہ معین الدین چشتی بمقام اجمیر شریف لے جا کر خلق خدا کی زیارت کے لیے محفوظ کیا جائے۔ شاہ وقت کے حکم کی فی الفور تعمیل کی گئی۔ لیکن موئے مبارک کو اجمیر شریف پہنچے ابھِی نو دن ہی گزرے تھے کہ شہنشاہ نے خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ موئے مبارک کو فی الفور کشمیر بھِیج دیا جائے۔ خواب سے بیدار ہوتے ہی شہنشاہ نے اس فرمان نبوی کی تعمیل میں حبشی غلام کو خلعت سے نوازا اور شاہی خدام کی معیت میں بکمال شان و شوکت بصد احترام موئے مبارک ایک مرصع صندوقچہ میں ریاستِ ک