Hast-o-Bood Part-4

ہست و بود

Old Building of the Punjab Provincial Cooperative bank Ltd at Ram Talaee Road, Gujrat

 [پیش لفظ] صفحہ نمبر ۱۵
میاں اعجاز نبی مرحوم

زیر نظر تالیف میں گجرات کی خاک میں آسودہ جن جن بزرگ اصحاب قوم[قبیلہ] کی تصاویر مہیا ہو سکی ہیں شامل کر دی گئی ہیں۔

نا سپاس گزاری ہو گی اگر میں برادرز عزیز میجر بشیرالحسان صاحب پاکستان پوسٹل سروس حال پوسٹ ماسٹر جنرل لاھور سرکل و میاں فیاض اصغر چیئرمین و ٹیکنیکل ڈائیریکٹر درسی ادارہ لیمیٹد گجرات کا شکریہ ادا نہ کروں۔ جنہوں نے اس کتاب کی ترتیب و تدوین کے لیےمختلف ذرائع سے متعلقہ کتب کی فراہمی کا بندوبست فرمایا اور پوری دلچسپی کا اظہار فرمایا۔  موخر الذکر نے اپنے زیر تحویل مصدقہ شجرہ نسب قوم [قبیلہ] اور شاہی دستاویزات کا عکس عطا کر کے تکمیل شجرہ نصب اور کتاب کی افادیت کا سامان کیا۔ راقم جناب شریف کنجاہی صاحب کا بھی ممنون احسان ہے کہ انہوں نے اس کتاب کا تعارف رقم کیا اور جناب میاں محمد آفتاب اصغر کا بھی سپاس گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی گوں ناگوں مصروفیت کے باوجود اس حقیر سی پیشکس کا مختصر سا مقدمہ تحریر فرمایا۔ برادر بزرگ حاجی شیخ محمد ایوب صاحب ڈپٹی سیکٹری [مالیات] حکومت پاکستان [ریٹاِئر] نے بھی بکمال مہربانی مسودہ کتاب ھذا کا بہ نظر عمیق مطالعہ فرمایا اپنے پیش قیمت مشوروں سے مستفیض فرمایا۔ اللہ کریم انہیں سعادتِ دارین سے نوازے۔ آمین۔

حصہ خواتین کی ترتیب کے لیے غالب حصہ معلومات کی بہم رسائی کے لیے اپنی والدہ محترمہ بیگم اقبال نبی صآحبہ کا مرہون منت ہوں۔ محترمہ فرخندہ اختر صاحبہ دختر میاں محمد سردار خان [ماموں ذات] کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنی ذاتی تگ و دو سے پیش قیمت معلومات مہیا فرمائیں۔

میں نے آغاز تالیف سے اختتام تک میانہ روی کو شعار بنانے کی کوشش کہ ہے کیونکہ میرے خیال کی پہنائیوں میں ایک ہی جذبہ اور نظریہ کارفرما ہے کہ؛

مری زبان و قلم سے کسی کا دل نہ دکھے

اس کے باوجود کسی فرد قوم [قبیلہ] پر میری تحریر کے کسی گوشہ سے گرانی کا احساس ابھر آئے تو اسے میری کم فہمی اور علمی بے بضاعتی پر معمول کرتے ہوئے عفو و درگزر سے کام لیں۔ میرا ایمان ہے کہ؛

نہ رنجی تانہ رنجائی کسے را
برنجی چوں برنجائی کسے را

میاں اعجاز نبی
منزل اعجاز بالمقامل ریکس سینما
کچہری روڈ گجرات
۱۵ اپریل ۱۹۷۷

#Mangral #Mangral_Rajpoot #Mangral_Rajpute #Hast_o_Bood #Mian_Ejaz_Nabi #Kotali_Mangralan

 


Comments

Popular posts from this blog

Hast-o-Bood Part-39

Hast-o-Bood Part-11

Hast-o-Bood Part-15