Hast-o-Bood Part-8

نوجوانانِ قوم کے نام

نقش پا اس ڈھب سے دنیا میں جماتے جائیے 
راہروں کو راہ منزل کی دکھاتے جائیے 

کار فرما قُم باذن اللہ کی تغیر ہے
وحدت ملی سے گرتوں کو اٹھاتے جائیے

پھر خلوص دل سے ہو تقلیدِ رسمِ اہل حق
پھر مئے توحید، عالِم کو پلاتے جائیے

 ضبط آہ ہو یا تو متحمل سکوت و صبر کی
ہو فغاں تو ایک بستی کو جگاتے جائیے

"لن ترانی" کی ندا سے مطمئن ہونا بھلا
"رب ارنی" کہہ کر غش نہ ہر گز کھاتے جائیے

انفرادیت سے گھبرائیے غلامی ہے یہی
قطرہ کو دریا کی نوعیت بناتے جائیے

روحِ قربانی سے زندہ ہے جوانمبردوں کا نام
ہو کھٹن منزل سرراہ مسکراتے جائیے

زندہ قوموں کی متاع ان کے جوانانِ غیور
مثل شاہین وسعت گردوں پہ چھاتے جائیے

اتحاد و ضبط نظم قوم سے اعجازؔ
کفر کی اقدار مٹی میں ملاتے جائیے

اِعجاز نبی اِعجازؔ

Comments

  1. very nice man Ijaz nabi sb
    weldon nizer sb ap ki mehnat aur khasosi lagan ko salam hay

    ReplyDelete
  2. very nice man Ijaz nabi sb
    weldon nizer sb ap ki mehnat aur khasosi lagan ko salam hay

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

Hast-o-Bood Part-11

Hast-o-Bood Part-39

امر محل جموں